متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کا برج خلیفہ اسٹیشن بند کر دیا گیا، متبادل اسٹیشن استعمال کرنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے آخری غروب آفتاب کے ساتھ ہی ملک بھر میں نئے سال خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریاں زور پکڑنے لگیں۔

نئے سال پر دبئی میں اور دیگر امارات میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے پیش کیے جائیں گے۔

دبئی کے برج  خلیفہ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار لیزر شو اور آتش بازی کا مظاہرہ پیش کیا جانا ہے۔

انہی تقریبات کے پیش نظر دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) برج خلیفہ کے اطراف کی سڑکیں آج شام 4 بجے بند کردیں ہیں۔ اور کچھ دیر پہلے آر ٹی اے کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کر کے آگاہ کیے گیا ہےکہ دبئی میٹرو کے برج خلیفہ اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

لہذا شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ برج خلیفہ کے علاقے میں پہچنے کے لیے فنانشل سنٹر اور بزنس بے میٹرو اسٹیشن کا استعمال کریں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button