خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ

خلیج اردو: دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اُڑن گاڑی کی آزمائشی پرواز دبئی کے صحرائی علاقے میں کی گئی۔

بجلی سے چلنے والی اُڑن گاڑی لندن کی ایک کمپنی نے تیارکی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس سوپرگاڑی عمودی پرواز کر سکتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سوپرگاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، آزمائشی طور پر گاڑی نے13 فٹ بلندی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ پرواز کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button