خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں بالکونی سے گرائے جانے والی شیشے کی بوتل سے زخمی ہونے والا ایکسپیٹ 10 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا

خلیج اردو: جے بی آر کی ایک بالکونی سے پھینکی گئی شیشے کی بوتل سے زخمی ہونے والا شخص سر پر شدید چوٹ لگنے کے بعد دبئی کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عمانی شہری تھا جو جالان بانی بہاسن ڈسٹرکٹ کا رہائشی تھا اور جے بی آر میں اپنے ایک دوست کے ساتھ رات کا کھانا کھانے آرہا تھا مگر ایک قریبی بلند عمارت کی بالکونی سے پھینکی گئی شیشے کی بوتل لگنےسے زخمی ہوگیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کا نام سلیمان بن ابراہیم ال بلوشی تھا۔ جسے فوری طور پر میڈک لائن پارک ویو ہسپتال دبئی کی آئی سی یو میں لیجایا گیا۔ جہاں وہ 10 دن کومہ میں رہنے کے بعد چل بسا۔ دبئی پولیس کے کریمنل ڈیٹا اینالسز میں موجود جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے اس ایشیائی باشندے کی شناخت کرلی جس نے بوتل بالکونی سے پھینکی تھی۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button