متحدہ عرب امارات

دبئی میں بس آن ڈیمانڈ سروس چار ہفتے تک مفت

خلیج اردو – متحدہ عرب امارات میں پبلک ٹرانسپورٹ ادارہ منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے کہا ہے  کہ دبئی میں بس آن ڈیمانڈ سروس چار ہفتے تک مفت ہوگی۔

یہ سروس دبئی کے 4 علاقوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ چار ہفتے بعد فروری  2021 تک بیس تا تیس فیصد رعایت دی جائے گی۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی بس آن ڈیمانڈ سروس دبئی اکیڈمک سٹی، الروضہ، دبئی سیلکون ویلی اور انٹرنیشنل سٹی میں مہیا کی گئی ہے۔

عادل شاکری کا کہنا ہے کہ یہ سہولت دبئی میں پبلک بسوں کے ذریعے تیار کردہ ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ ہے۔ اس کے تحت مسافر کو اس کے گھر یا دفتر یا قریب ترین پوائنٹ سے میٹرو یا پبلک بس سروس تک لے جانے کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

نہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی مسافر سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بس آن ڈیمانڈ طلب کرسکتا ہے۔ نشست کی نشاندہی کی سہولت بھی ہوگی۔ یہ بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ بس کے ذریعے وہ اپنی منزل تک کتنی دیر میں پہنچے گا۔‘

یاد رہے کہ کہ دبئی بس آن ڈیمانڈ سروس مشترکہ سروس ہے- اس کا اہتمام یونائیٹڈ ٹرانسبیا کمپنی کے تعاون سے کیا  گیا ہے۔ مسافر دبئی بس آن ڈیمانڈ ایپ کے ذریعے بس طلب کرسکتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button