خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں جوئے کا اڈہ چلانے پر 7 افراد کا ایشیائی گروہ گرفتار

خلیج اردو: دبئی پولیس کے ایک افسر نے 7 مشتبہ افراد پر مشتمل ایک ایشیائی گینگ کا پردہ چاک کیا جو دبئی کے الفہیدی علاقے میں کپڑے کی دکان کے اندر جوئے کا اڈہ چلاتا تھا۔

ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تاکہ انہیں عدالت میں بھیجا جا سکے جہاں ان میں سے چار کو موجودگی میں اور تین کو غیر حاضری میں جیل کاٹنے کے بعد، ان کو ملک بدر اور ان پر مشترکہ طور پر 100,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

کیس کی تفصیلات اکتوبر 2021 کی ہیں، جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑے کی دکان کے اندر دو ایشیائی باشندوں کے ذریعے چلائے جانے والے جوئے کے اڈے کا پردہ فاش کیا۔

پوچھ گچھ میں پولیس اہلکار کے بیان کے مطابق، اس نے الرفا پولیس سٹیشن کی حدود میں گھومتے ہوئے کچھ ایشیائی باشندوں کو کپڑے کی دکان کی شیشے کی کھڑکی سے کچھ نمبر لکھ کر رقم کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا اور پھر اسٹور کے اندر پڑے کمپیوٹرز پر کھیلتے ہوئے دیکھا۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ اس نے اسٹور مینیجر سے اس اڈے میں جانے کی بات کی، جس نے اسے یہ سوچ کر اجازت دی کہ وہ ایک ایشیائی ہے جو جوا کھیلنا چاہتا ہے۔

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ اس جگہ میں داخل ہونے کے بعد یہ بات یقینی ہوگئی کہ اندر موجود لوگ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اڈے کے مینیجر نے اعتراف کیا کہ اس نے 3,000 درہم کے عوض جوئے کا انتظام کرنے کے لیے دو دیگر افراد کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔ ایک اور مشتبہ شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے 2,000 درہم اپنے آبائی ملک کے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیے وصول کیے جو اسٹور کے مالک کے تیار کردہ اڈے میں جوا کھیلنے اور دوسرے بندے لانے کے خواہشمند تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button