متحدہ عرب امارات

دبئی میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد مرد کو لوٹنے والی لڑکی کو ملک بدر کرنے کی سزا

(خلیج اردو ) دبئی میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد مرد کو لوٹنے والی لڑکی کو ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی گئی ۔ لڑکی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹنڈر پر لڑکے سے دوستی کی اور پھر ملنے کے لئے فلیٹ بلوایا ۔ لڑکی کو تین سال کی سزا اور چوری کی گئی رقم جو 19 ہزار درہم ہے وہ بھی ادا کرنے کا حکم ۔

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خود کو برازیلی لڑکی ظاہر کیا اور سپین سے تعلق رکھنے والے شخص کو لوٹنے کے لئے اپنے پاس بلوایا ۔ لڑکی نے اپنے دوستوں کی مدد سے مرد کو قابو کیا اس کی برہینہ تصاویر بنوائی اور اسکو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو دوستوں کے ساتھ ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ۔ لڑکی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں سے ایک شاپنگ مال میں ملی جنہوں نے اس کو نوکری دیلواتے کا بروسہ دیلایا ۔

دوستوں سے ملنے کے بعد اس نے یہ دھندہ شروع کیا اور لڑکوں کو چکر دیکر پیسے وصول کرنے کا کام شروع کیا لیکن اس بار وہ پولیس کے ہاتھوں چڑھ گئی ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button