متحدہ عرب امارات

دبئی میں عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ کل شیخ زید روڈ پر تاخیر کی توقع کریں،آر ٹی اے نے تاخیر کا شیڈول جاری کیا ہے

خلیج اردو
دبئی: آر ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیوروں کو اتوار کو شیخ زید روڈ پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابن بطوطہ سٹریٹ اور قرن الصباح روڈ کے درمیان شارجہ کی طرف جانے والی آرٹیریل روڈ پر ٹریفک تاخیر کا شکار ہو گی۔

ڈرائیور 28 اگست کو صبح 12 بجے سے صبح 10 بجے تک تاخیر کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے حکام نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں احتیاط برتیں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button