متحدہ عرب امارات

دبئی نے وزٹ اور سیاحتی ویزے کھول دیے، ویزا فیس اور دیگر پراسیس کی تفصیلات جانیے

لاک ڈاؤن کھلنے کے ساتھ ہی دبئی نے سیاحتی اور وزٹ ویزوں کا اجرا شروع کردیا

 

خلیج اردو آن لائن: حکومتی ادارے آمر سنٹر کی طرف سے حال ہی میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دبئی کی طرف سے تمام ممالک کے لیے تمام ویزوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ملک سے دبئی آںے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔  دبئی میں ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے ادارے آمر سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی نے تمام وزٹ اور سیاحتی ویزے جاری کرنے شروع کر دیے ہیں۔ تاہم ویزے کے خواہش مند افراد کو ویزے کےحصول کے لیے سیاحتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کرنا ہوگا۔

ویزے کے حصول کے لیے آُ پ درج ذیل باتوں پر عمل کرنا ہوگا:

1۔ سب سے پہلے معلومات حاصل کریں کہ آٰیا آپ کے ملک اور دبئی کے درمیان ہوائی سفر کھل گیا ہے کہ نہیں۔  اگر عام ہوائی سفر شروع ہے تو آپ آسانی سے سیاحتی یا وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔  اگر ایسا نہیں اور صرف اسپیشل پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں تو عام پروازوں کے کھلنے کا انتظار کریں

2۔ سیاحتی یا وزٹ ویزے کے لیے اپلائی کریں

اگر پروازیں کھل گئی ہیں تو سیاحتی یا وزٹ ویزے کےلیے اپلائی کریں۔ یاد رہے فل حال صرف دبئی امارات ہی سیاحتی اور وزٹ ویزے جاری کر رہی ہے۔

ویزے کے حصول کے لیے آپ کو درج ذیل کاغذات دینے ہوں گے:

1۔ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کی کاپی

2۔ سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ ایک تصویر

3۔ کچھ ممالک کے درخواست دہندگان سے انکا شناختی کارڈ بھی مانگا جا سکتا ہے

کچھ ٹریول ایجنسیاں ویزے کے لیے اپلائی کرنے والے یو اے ای کے رہائشی کے پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی بھی طلب کر سکتی ہیں۔

3۔ تیسرے مرحلے میں ویزے کی فیس ادا کریں

آُپ 30 دن یا 90 دن کے ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ کچھ ایجنسیاں کورونا وائرس کے لیے ضروری ہیلتھ انشورنس کے اخراجات بھی ویزے کے اخراجات میں شامل کر رہی ہیں۔  اس لیے ویزے کی فیس ادا کرنے سے پہلے ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے معاملات طے کر لیں۔

ویزے کی فیس درج ذٰیل ہے:

30 دن کے ویزے کی فیس 450 درہم

90 دن کے ویزے کے 1100 درہم

مختلف ٹریول ایجنسیوں کی فیس مختلف ہو سکتی ہے۔

کیا آپ کو ویزے سے پہلے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن آفیئر (GDRFA) سے اجازت لینی پڑے گئی؟

وزٹ ویزوں کا اجرا GDRFA ہی کر رہا ہے اس لیے GDRFA سے مزید اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

4۔ ویزے کی منظوری

عام طور پر ویزے کی منظوری میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم کچھ ٹریول ایجنسیاں آپ سے واپسی کا ٹکٹ دیکھانے کا کہ سکتی ہیں۔

5۔ ٹکٹ بک کروائیے

ویزا منظور ہونے کے بعد ٹکٹ بک کروائیں۔ اور یاد رکھے ٹکٹ بک کروانے سے پہلے دبئی میں کورونا  ٹیسٹ رپورٹ دیکھانے کے حوالے سے معلومات حاصل کرلیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای جانے پر وہاں آپ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھاناہوگی۔ تاہم دبئی ائیر پورٹ پر 14 دن کے لیے قرنطینہ نہیں کیا جاتا۔ لیکن ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ جو اگر مثبت آئے تو 14 دن قرنطینہ کیا جاتا ہے اور قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے 50 ہزار درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button