متحدہ عرب امارات

دبئی: ورکرز کو لیجانے والی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر، 4 افراد ہلاک، 11 زخمی

حادثہ سڑک پر خراب ہونے والے ٹرک میں بس کے ٹکرانے سے پیش آیا

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حادثہ دبئی میں النہاد پل پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک خراب ہونے کے باعث اسکا ڈرائیور اسے روکنے کی کوشش کر رہا تھا، جب پیچھے سے آںے والی بس اس سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک 11 زخمی ہوگے۔

دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کے مطابق انہیں حادثے کی اطلاع ہفتے کے روز رات 7 بج کر 10 منٹ پر موصول ہوئی، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم موقع پر ہہنچ گئی۔ اور زخمیوں کو راشد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت خطرانک ہے جبکہ بقی کے 10 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ڈائریکٹر ٹریفک پولیس نے لوگوں کو حد رفتار کے قوانین پر عمل کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران اپنی توجہ سڑک پر مرکوز رکھنے کی تقلین کی ہے۔

Source: Khaleej TImes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button