متحدہ عرب امارات

دبئی ٹریول : ایمریٹس نے اگلے کسی نوٹس تک تین مقامات کیلئے پروازیں معطل کر دیں

خلیج اردو
دبئی : دبئی ایمریٹس ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینا ، ایتھوپیا اور تنزانیہ میں موجود مقامات سے اپنی پروازیں معطل کررہا ہے اور چھبیس دسمبر سے شروع ہونی والی یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

یہ بیان ایئرلائن کی ویب سائیٹ پر جاری ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ممالک میں موجود مقامات سے متحدہ عرب امارات کیلئے ایمریٹس چھبیس دسمبر سے تا اگلے کسی نوٹس کے پروازیں معطل رکھے گا۔

نیروبی ( کینیا )
آدیز ادابہ ( ایتھوپیا )
دار ایس سلام ( تنزانیہ )

تاہم ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ ان ممالک کیلئے چلائی جانے والی پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی کیریئرز اور ٹرانزٹ مسافروں کیلئے تمام ان باؤنڈ پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہفتہ کے روز سے 25 دسمبر سے نافذ العمل ہے۔

ایئر لائن نے 20 دسمبر سے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی معطلی کا اعلان کیا تھا جسے 24 دسمبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔

ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق کینیا سے تمام فضائی سفر کی خدمات 24 دسمبر تک عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔

ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ متائثرہ صارفین کو ایئرلائنز کی ویب سائیٹ پر کال کرنے کی ضرورت نہیں۔ جب فلائیٹس کی دوبارہ شروعات ہوگی تو مسافروں کو انہی ٹکٹوں پر دوبارہ سے کام کی اجازت ہوگی۔

مسافر اپنے ایمریٹس کے ٹکٹوں کو اپنے پاس رکھیں اور جب پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگا ، وہ اپنے ٹریول ایجنٹس یا بوکنگ آفسز سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اس کیلئے کرونا وائرس کا منفی ٹیسٹ درکار ہے جو روانگی سے قبل کے وقت کے اڑتالیس گھنٹے پہلے کا ہو۔ جب وقت بورڈنگ ہوگی اس وقت سے پہلے کا چھ گھنٹوں میں کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ بھی سفر کیلئے درکار ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button