متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کا ایکشن ، موڈیفائیڈ ، شور مچانے والی گاڑیوں کو ضبط کیا کیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے 2771 کے قریب ان گاڑیون کو ضبط کیا ہے جن کو موڈیفائٰڈ کیا گیا تھا یا وہ شور مچا رہی تھیں۔ ان کی انجن اسپیڈ بڑھائی گئی تھی جس سے شور پیدا ہورہا تھا۔

ٹریفک پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے کہا کہ یہ ٹریفک مہم بر دبئی اور دیرا پولیس اسٹیشنوں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی تھی۔

مہمات کا مقصد سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کے زخمی ہونے اور اس سے متعلقہ اموات کی تعداد کو کم کرنا، املاک کی حفاظت کرنا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ان کے لاپرواہ اقدامات کے لیے جوابدہ بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں (456) ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ فروری (289)، اپریل (276)، جنوری (271)، مئی (270)، نومبر (241)، اکتوبر (223)، جون (197) )، اگست اور ستمبر (192)، اور جولائی (164) خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روڈ اینڈ سیفٹی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں متحد ہوکر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا چاہیئے۔
برگیڈیئر المزروئی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو روکیں کہ وہ گاڑی کی موڈیفیکیشن نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انجن کو موڈیفائی کیا جاتا ہے تو ممکنہ طور پر گاڑی کا کنٹرول کھویا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button