متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی جانب سے تین سالہ کارکردگی رپورٹ : کوئی بھی سنگین نوعیت کا جرم ریکارڈ نہیں ہوا

خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ دبئی کے الفقہ کے علاقے میں گزشتہ تین سالوں میں کسی نامعلوم فریق کے خلاف ٹریفک یا مجرمانہ کیس درج نہیں ہوا ہے۔

یہ اعدادوشمار فوجداری تفتیشی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کے الفقہ پولیس چوکی کے سالانہ معائنہ کے دوران سامنے آئےہیں۔

الفقہ پولیس پوسٹ نے دائرہ اختیار کے پورے علاقے میں سیکیورٹی کوریج میں 96.25 فیصد کامیابی حاصل کی جس نے اپنے ہدف 95 فیصد کو عبور کیا۔

پوسٹ نے 2021 میں تین منٹ اور 23 سیکنڈ کی ہنگامی صورتحال کیلئےاوسط ردعمل کا ٹائم ریکارڈ ہوا جبکہ اس حوالے سے رکھا گیا ہدف چھ منٹ تھا۔
عام حالات یا غیر ہنگامی صورت حال کے اشارے کے لیے اس کا اوسط جوابی وقت صرف 12:48 منٹ تھا اور 2021 میں ہدف 13 منٹ تھا۔

مذکورہ بالا معائنے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ الفقہ پولیس چوکی میں گزشتہ تین سالوں کے دوران سنگین جرائم کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

میجر جنرل المنصوری نے الفقہ پولیس پوسٹ کی جانب سے سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور دائرہ اختیار کے علاقے میں پٹرولنگ کی موثر تعیناتی کے ذریعے جان بچانے کی کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا کوئی کیس سامنے نہین آیا۔

انہوں نے پچھلے سال 22 ٹریفک حادثات اور سات متعلقہ اموات بھی ریکارڈ کیں جبکہ پچھلے سال 26 ٹریفک حادثات اور چار ٹریفک سے متعلقہ اموات ہوئیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button