متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی جانب سے 350 مزدوروں کے لیے کھیلوں کی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے صحت مند طرز زندگی برقرار رکھنے کی ترغیب دی

خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس نے حال ہی میں 350 مزدوروں کے لیے کھیلوں کی ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے تاکہ انہیں کھیلوں کی مشق کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی ہے۔

اس کا مقصد بھی مزدوروں کے لیے خوشی لانا اور ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا تھا۔ جس کی نمائندگی آفیسرز کلب کر رہی ہے۔

جنرل ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیپی نیس میں کھیلوں کے امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عبدالباسط علی عبدالرحمٰن نے کہا کہ کھیلوں کی تقریب دبئی پولیس کی خواہش کے تحت ہے کہ وہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول مزدوروں کے ساتھ سماجی روابط میں مدد فراہم کرے جو کہ اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمٰن نے کہا کہ تقریب میں کئی جسمانی سرگرمیاں اور کھیلوں کی اہمیت اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی لیکچرز شامل تھے۔ اس میں مزدوروں میں تحائف کی تقسیم بھی شامل تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button