خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی چیمبر نے پیپرلیس حکمت عملی کے تحت گزشتہ سال 11ملین درہم کی بچت کی

خلیج اردو: دبئی چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ اس نے دبئی ڈیجیٹل اتھارٹی سے 100 فیصد پیپر لیس سٹیمپ حاصل کرنے کے بعد 2021 میں کاغذ کی 10 لاکھ شیٹس کے ساتھ 11 ملین درہم بچت کی ہے ۔

یہ بچت کاتخمینہ پرنٹنگ کی قیمت، وقت اور چیمبر کے کسٹمر مراکز تک نقل و حمل کی لاگت کی مد میں ہوئی ہے۔

گزشتہ سال دبئی چیمبر آف کامرس نے دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے شروع کی گئی دبئی پیپر لیس حکمت عملی کے تحت بیان کردہ اہداف کو پورا کرنے کے بعد 100 فیصد پیپر لیس سٹیمپ حاصل کیا تھا۔ اس کا مقصددبئی کو ایک عالمی سمارٹ سٹی کے طور پر دبئی کو دنیا کی پہلی پیپر لیس حکومت بنانا ہے۔

دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او حماد بوعمیم نے دبئی پیپر لیس حکمت عملی کی حمایت کرنے اور عالمی کاروبار اور جدت طرازی کے مرکز کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی چیمبر آف کامرس اس وقت 50 سے زیادہ سمارٹ خدمات پیش کرتا ہےجس نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی ہے۔

انہوں نے بتایا کیا کہ COVID-19 کے باعث ڈیجیٹل تبدیلی اور بنیادی خدمات کی 100 فیصد سمارٹ تبدیلی کے سنگ میل کے بعد چیمبر کے کسٹمر مراکز میں آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

دبئی چیمبر آف کامرس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سیف حطاوی نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے چیمبر کے صارفین اور ملازمین کو بغیر کسی رکاوٹ کے نئے نظام میں منتقلی کے قابل بنایا ہے جو کاروباری برادری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل ترقی کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خدمات کی ترقی میں سرمایہ کاری اور کسٹمر کے تجربے کو تقویت دینا دبئی چیمبر آف کامرس کے لیے ایک ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر نے حال ہی میں ایک اطالوی تجارتی وفد کے ساتھ پہلی پیپر لیس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

دبئی پیپر لیس اسٹریٹیجی کا مقصد ایک مکمل طور پر مربوط پیپر لیس حکومتی فریم ورک اور ایسی انتظامیہ بنانا ہے جو لوگوں کی خوشیوں کو محفوظ بنانے اور مستقبل کے شہروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس منصوبے اور حکمت عملی مرتب کرے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button