متحدہ عرب امارات

دبئی: کار ڈرائیور کی دو پولیس والوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش

واقعہ پچھلے سال نومبر میں پیش آیا، عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق ایک اماراتی ڈرائیور پر مقدمے کی سماعت شروع کی گئی ہے، ڈرائیور پر دو پولیس والوں کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔ پولیس والے کار ڈرائیور کی گاڑی کے انجن میں ترمیم کی وجہ سے گاڑی ضبط کرنا چاہتے تھے۔

بدھ کے روز دبئی کی ابتدائی عدالت نے مقمدے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 24 سالہ پولیس آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے سال نومبر  کی ایک رات وہ اپنے ساتھی پولیس والوں کے ساتھ جمیرہ روڈ پر گشت پر تھا۔ جب اس نے ایک گاڑی دیکھی جو بہت زیادہ شور کر رہی تھی۔

جس پر اس نے پولیس گاڑی کا سائرن چلایا اور اس گاڑی کو روکنے کے بعد ڈارئیور کو ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے کاغذات  دیکھانے کا کہا۔  پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ، ” میں نے گاڑی کے ڈرائیور کو بتایا کہ اس نے بہت زیادہ شور پیدا کر کے، گاڑی کے انجن میں تبدیلی کر کے اور گاڑی میں دیگر تبدیلیاں کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ میں نے اسے مزید بتایا کہ اس جرم میں اس کی گاڑی ضبط کی جائی گئی۔”

جس کے بعد پولیس ایلکار نے 23 سالہ کار ڈرائیور کو گاڑی بند کرنے کا کہا اور اسی دوران پولیس اہلکار گاڑی کے سامنے سے گاڑی کی نمبر پیلٹ چیک کرنے کے لیے گیا۔ اس اثنا میں کار ڈرائیور نے گاڑٰی چلا دی اور پولیس اہکار پر چڑھانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ”  میں گاڑی کے اتنا قریب تھا کہ گاڑی تقریبا میرے اوپر چڑھنے والی تھی لیکن میں جلدی سے ایک طرف ہوگیا، گاڑٰی میرے بائیں ہاتھ سے ٹکرائی اور مدعا علیہ موقع سے فرار ہوگیا”۔

کار ڈرائیور کے فرار کرنے ہونے کے بعد دو پولیس والوں نے اس کے تعاقب شروع کر دیا۔ اور ال واصل روڈ پر پہنچ گئے۔ ہم  مفرور کار سوار کے ساتھ گاڑی لے کر گئے اور اسے گاڑی روکنے کا کہا لیکن اس نے گاڑی ہماری گاڑی سے ٹکرا دی۔ پولیس اہکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے تب دور سے ہی کار ڈرائیور کو اس کے گھر تک جاتے اس کی نگرانی کی  اور پھر اسے گرفتار کرنے کے لیے مزید پولیس کو بلایا۔

تاہم تفشیش کے دوران کار ڈرائیور نے پولیس والوں پر گاڑی چڑھانے کے الزام کو تسلیم کر لیا۔ جس پر دبئی پولیس پراسیکیوشن نے کار ڈرائیور پر پولیس اہکاروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے، ان پر تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچنانے کا الزام عائد کر دیا۔

عدالت نے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button