متحدہ عرب امارات

دبئی کے دیہی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق شیخ محمد کا اہم اعلان

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی کے دلکش دیہی علاقوں کو ثقافتی، سیاحتی اور ماحولیاتی مقامات میں تبدیل کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت الفقہ، الوسیلی، الحباب، المرموم، العویر اور مرغام جیسے علاقوں کی ترقی ہوگی۔ اس بات کا اعلان نائب صدر نے منگل کو دبئی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد کیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ پروجیکٹ دیہی علاقوں میں خدمات اور سہولیات کی سطح کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی ترقیاتی اسکیموں کی مدد کرے گا۔

شیخ محمد نے ٹویٹ کیا کہ اقدام کا مقصد ان علاقوں کے رہائشیوں کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنا ہے۔ کونسل نے اماراتیوں کے لیے رہائشی محلوں کے لیے ایک نئے وژن کی بھی منظوری دی ہے۔

پہلے مرحلے میں الخوانیج، حطہ، البرشہ اور المزہر کی ترقی کے لیے ایک ماہ کے اندر ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

شیخ محمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہریوں کے لیے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنا ایک ترجیح ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button