خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے 4 رکنی گروہ کو تجارتی کمپنی میں 191,000 درہم کی ڈکیتی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی میں چاررکنی گروہ کو سیف سے 191,000 درہم چرانے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے اکاؤنٹنٹ پر حملہ کرنے کے بعد ایک تجارتی کمپنی کے اندر موجود سیف سے درہم 191,000 درہم چرانے کے جرم میں چار غیر ملکیوں کے گروہ کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے النخیل علاقے میں پیش آیا۔

عدالت نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سیکیورٹی گارڈ کوبھی بری کر دیا۔

یہ کیس ستمبر 2021 کا ہے، جب دبئی میں ایک جنرل ٹریڈنگ کمپنی کے مینیجر نے رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ایک گینگ نے اسکی کمپنی میں ڈکیتی کی ہے اور انہوں نے اکاؤنٹس افسر پر بھی حملہ کیا ہے-

پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھان بین کی اور شواہد، فنگر پرنٹس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔

فوٹیج سے ملزمان کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد ملی۔

مجرموں کو قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button