متحدہ عرب امارات

دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیماؤں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

خلیج ارادو

راولپنڈی : پاک فوج نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کو نانگا پربت سے بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا۔ پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نانگا پربت بیس کیمپ سے جگلوٹ پہنچا دیا۔

 

عسکری حکام کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دیا اور کسی بھی خدشے کے پیش نظر تھوڑی دیر کی لیے نگرانی میں رکھا۔

 

نانگا پربت سر کرنے کے کو کوہ پیما اور ساتھی کا گزشتہ روز بیس کیمپ

ٹریک سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد بیٹے کے حوالے سے پریشان والد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹےکو آرمی ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے کی بھی اپیل کی تھی ۔

 

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن کے ہوا بازوں نے جرأت مندی کا مظاہرہ کیا۔

 

دوسری طرف براڈ پیک میں مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما شریف سدپارہ کو لاپتہ ہوئے 3 روز گزر گئے ۔

 

مقامی کوہ پیمائوں کاکہناہے کہ ریسکیو میں تاخیرسے کوہ پیما شریف سدپارہ کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں اہلخانہ نے آرمی ایوی ایشن سے ریسکیو کی اپیل کی ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 

ساتھی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ شریف سدپارہ 7ہزار میٹر کی بلندی سے پھسل کر برفانی کھائی میں گر گیا ۔ شریف سدپارہ نے گزشتہ موسم گرما میں پہلی بار کے ٹو سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button