متحدہ عرب امارات

دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ نے آئی پی ایل کی نئی ٹیم کیلئے بولی لگانے کیلئے تیاری کر لی

خلیج اردو
22 اکتوبر 2021
دبئی : ایسے میں جب انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل نے دو نئی ٹیموں کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، مختلف فلمی ستارے اور سرمایہ داروں کی نظر اس بولی پر ہیں۔

انڈیا آؤٹ لوک کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ بھی ان میں سے شامل ہیں جو بولی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلزار فیملی جو انگلش پریمیئر لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ کی مالک ہے ، نے دونوں ٹیموں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بولی جیتنے والے کیلئے 375 سے 425 ملین ڈالر ادا کرنے ہوں گے جو دس سالوں کیلئے فرنچائیز کی قیمت ہوگی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے وضع کردہ قوانین کے مطابق تمام بولیوں کی ‘تکنیکی طور پر تصدیق کی جائے گی۔ سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو ٹیموں سے نوازا جائے گا۔

آؤٹ لک کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ نتائج 25 اکتوبر کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہت متوقع میچ کے ایک دن بعد سامنے آئیں گے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button