متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں پہاڑوں پر ہائکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے سیاح کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا

خلیج اردو
دبئی : قومی سرچ اور ریسکیو سنٹر نے راس الخیمہ پولیس کے تعاون سے پچاس سالہ ایشیائی باشندے کو اس وقت ریسکیو کیا جب وہ پہاڑوں پر ہائیکنگ کے دوران راستہ کھو گیا تھا۔

راس الخیمہ پولیس آپریشن روم کو رپورٹ موصول ہوئی کہ ایک سیاح پہاڑی علاقے میں کھو گیا ہے۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ جس مقام پر آدمی ہے وہاں تک پہنچنا اور اسے ریسکیو کرنا مشکل ہے۔ پولیس نے وزارت داخلہ فون کیا۔

ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم نے تمام علاقے کی چھان کی اور اسے بچانے کیلیے ہیلی کاپٹر پہنچایا۔

اسے سقر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے لازمی طبی امداد کے بعد آج صبح اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button