متحدہ عرب امارات

راوی ریسٹورنٹ کے مالکان نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

خلیج اردو

دبئی: دبئی کے راوی ریسٹورنٹ کے عملے اور مالکان نے اپنے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پاپولر آؤٹ لیٹ کی جزوی بندش سے متعلق تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

 

ایک مشہور آن لائن میڈیا چینل نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ستوا میں راوی ریسٹورنٹ برانچ نے اپنے ریسٹورنٹ کا ایک حصہ بند کر دیا ہے اور ایک سال سے زیادہ عرصے سے اپنے عملے کی تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں۔

 

یہ کہانی دبئی کے ایک رہائشی کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مبنی تھی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ ریسٹورنٹ کا ایک حصہ بند کر دیا گیا ہے اور مالکان نے اسٹاف کو 15 ماہ سے تنخواہ نہیں دی تھی۔

 

خلیج ٹائمز نے ہفتے کے روز ریستوران کی کم از کم دو شاخوں کا دورہ کیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کرونا کے بعد 2020 سے ستوا میں آؤٹ لیٹ کی جزوی بندش ہے۔

 

عملے نے بتایا کہ انہیں گزشتہ کئی مہینوں سے اپنی تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں۔ ویٹرس شاہ جی، زبیر، اسماعیل، اور حنیفہ نے کرونا کے دوران واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی کا شکوہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا مالکان نے عملے کو ان کے واجبات ادا کیے کیونکہ برانڈ ‘آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہا تھا۔

 

ایک کیشیئر حنیفہ نے بتایا کہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران ہمیں اپنی تنخواہ نہیں ملی اور وہ مشکل دن تھے۔ تاہم مالکان نے ہمیں بعد میں واجبات ادا کر دیے ہیں۔

 

ریسٹورنٹ کے شیف زبیر نے کہا سوشل میڈیا پر شروع کی گئی مہم کا ایجنڈا ہمیں بدنام کرنا تھا۔ ہر ملازم کو تنخواہ دی گئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پوسٹ حقائق کے منافی ہے۔

 

چوہدری عبدالحمید کے ذریعہ 1978 میں خاندانی ملکیت کے کاروبار کے طور پر دبئی میں قائم کیا گیا۔ راوی ریسٹورنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالوحید نے کہا کہ آن لائن شیئر کی گئی پوسٹ بے بنیاد ہے اور مصنف نے ایسی معلومات پوسٹ کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق نہیں کی۔

 

وحید اور اس کے بھائی وسیم حمید نے دعویٰ کیا کہ وہ اس پوسٹ کے بارے میں اس وقت تک نہیں جانتے تھے جب تک کہ انہیں محکمہ محنت کے ایک سرکاری اہلکار کا کال موصول نہیں ہوا جس میں انہیں سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 

حال ہی میں راوی ریسٹورنٹ میڈیا کی روشنی میں اس وقت آیا جب اس نے بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ ایڈیڈاس کے ساتھ ایک محدود ایڈیشن کے اسنیکر لانچ کیا۔ مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بدخواہوں نے جان بوجھ کر ہماری ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونٹی کے اراکین کاروبار کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے تیار ہیں جب انہیں معلوم ہوا کہ ہم اپنی شاخیں بند کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button