متحدہ عرب امارات

رمضان 2022: رمضان کے مہینے میں کام سے بھاگنے والی 948 نوکرانیوں کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے غیر قانونی طور پر کی گئی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم کے تحت رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف قومیتوں کے 948 نوکرانیوں کو گرفتار کیا ہے۔

دبئی پولیس میں انفلٹریٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل علی سالم نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں گھریلو ملازمین کی بھرتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سال بھر جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت چھوڑ کر بھاگ جانا گھریلو ملازمین معاشرے اور ملازمت کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ بن سکتے ہیں۔ وہ اپنے اسپانسرز سے فرار ہوکر جعلی ناموں اور قانونی دستاویزات کے بغیر مختلف گھرانوں میں کام کرتیں ہیں اور مختصر مدت میں اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے گھنٹے کے حساب سے تنخواہ وصول کرتیں ہیں۔

انہوں نے عوام کو خاص طور پر عید کے دوران فرار ہونے والی گھریلو ملازموں کی خدمات حاصل کرنے سے خبردار کیا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ان کی اطلاع دینے پر زور دیا۔

سلیم نے کہاکہ جرم کے ارتکاب کی صورت میں مفرور نوکرانیوں کا سراغ لگانا مشکل ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے خاندانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت نے حال ہی میں خاندانوں کو غیر لائسنس یافتہ بھرتی ایجنسیوں سے گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کرنے سے منع کیا ہے۔

پرائیویٹ ریکروٹمنٹ دفاتر کو کچھ شرائط پوری کرنے پر وزارت سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی گھریلو ملازمین کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button