متحدہ عرب امارات

سعودی عرب نے کورونا ویکسین سے متعلق جاری شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا ہے

خلیج اردو
29 جنوری 2021

ریاض : عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی سپلائی میں تاخیر کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی کورونا ویکسین کے جاری کردہ شیڈول کو دوبارہ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پیدواری کمپنی کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے سپلائی کی تاخیر کی وجہ سے ویکیسن کیلیے دیئے گئے اپوئنٹمنٹ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سپلائر کی جانب سے مسلسل تاخیر ہے۔

وزارت نے کمپنی کا نام لئے بغیر بتایا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں اضافے کی وجہ سے کمپنی رسد یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہوپارہی جس کی وجہ سے عوام کیلیے جن مراکز میں کورونا ویکسین لگائے جارہے تھے انہوں نے اپنی شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ ایسے میں پہلی خوراک کے لوگوں کو دوبارہ کے تاریخ دیئے گئے ہیں جبکہ جن افراد کو ایک خوراک ملی ہے ان کو چونکہ چھ ہفتوں میں دوسری خوراک دینا لازمی ہے تو ایسے میں اس کے مطابق ان کو اپوائنٹمنٹ دی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں برطانوی سخت کے فائزر بائیوٹیک ویکسین لوگوں کو دی جارہی ہے ، سعودی حکام کے مطابق ویکیسین بالکل مفت میں دی جارہی ہے۔ پچھلے ہفتے بھی سعودی عرب نے ویکیسن کی ری سیکجوولنگ کی تھی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button