متحدہ عرب امارات

سلطنت عمان میں ہر قسم کی سرگرمیوں کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا

خلیج اردو
02 مارچ 2021
مسقط : سلطنت اومان میں چار مارچ سے 20 مارچ تک ہر قسم کی کاروباری سرگرمیاں شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رہے گا۔ حکام نے ایک ہفتے کیلیے سات مارچ سے گیارہ مارچ تک انلائن تعلیم جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سپریم کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کیلیے کئے گئے ہیں ۔ اس سے خاص طور پر کورونا کی نئی قسم کا انسداد ہو گا۔

جہاں ریستورانوں ، کیفے میں گھر سے سہولیات کے استعمال کی ترغیب دی گئی ہے وہاں حکام نے وضاحت کی ہے کہ گیس اسٹیشنز ، ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز اور نجی فارمیسیز کو ان پابندیوں سے استثنی دیا جائے گا۔

طلباء کیلیے تدریسی نظام کے اعلان میں توسیع ہو سکتی ہے اور اس کا دارومدار کرونا کی صورت حال پر ہوگا۔ سپریم کمیٹی نے عوام سے کہا ہے کہ سلطنت کے اندر اور باہر کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلیے جاری کیے گئے ضوابط پر عمل پیرا ہوں۔ خاص کر اپنے بچوں اور بزرگوں کو محفوظ بنانے کیلیے لازمی اقدامات کریں ۔

اومان کی وزارت صحت نے سلطنت می؀ 141808 کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ان میں 94 فیصد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ یکم مارچ کے اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک کرونا سے کل اموات کی تعداد 1577 ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button