متحدہ عرب امارات

سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، دو دہشتگرد ہلاک ، میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید

خلیج اردو
راولپنڈی : جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمئان فائرنگ کا تبادلے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے میجرشجاعت حسین اور سپاہی عمران خان بھی شہید ہوئے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 30 سالہ میجر شجاعت حسین اور نصیرآباد کے 27 سالہ سپاہی عمران خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی مزید دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button