متحدہ عرب امارات

شارجہ:شور مچانے والی 609 گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط کر لی گئی

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
شارجہ: شارجہ پولیس نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پانچ سو پانچ گاڑیوں اور 104 موٹر سائیکلوں کو انجن موڈیفائی کرانے اور رہائشی علاقوں کی خاموشی میں خلل ڈالنے پر ضبط کرلیا۔شارجہ پولیس کے ٹریفک اور پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عمر بغانیم نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

 

شارجہ پولیس گاڑیوں کے انجن موڈیفائی کرانے اور شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔عمر بغانیم نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں نوجوانوں کے لاپرواہی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کی شکایات پر پر شروع کیا گیا۔

 

شارجہ پولیس سڑکوں کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی اموات میں کمی لانے کے لیے ٹریفک نظام کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف اقدامات بھی کر رہی ہے۔
Source:Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button