متحدہ عرب امارات

شارجہ کی مصروف شاہراہ خور فکن روڈ پر 279 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاپرواہ ڈرائیور نے گاڑی چلا کر دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ، حکام

خلیج اردو
شارجہ: 2021 سے متعلق شارجہ پولیس کے نئے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہزاروں ڈرائیوروں کو عوامی تحفظ کا کوئی خیال نہیں تھا اور وہ بھاری گاڑیوں کے ذریعے خطرناک حد تک تیز رفتار میں گاڑی چلاتے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ان کے ریڈار آلات نے رفتار کی حد کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی طرف سے لاپرواہی میں ملوث ٹریفک کی 765,560 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ ان میں سے کئی ڈرائیور 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔

سب سے زیادہ رفتار شارجہ خور فکن روڈ پر ریکارڈ کی گئی جہاں ایک گاڑی 279 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی۔ اس تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا مقصد مطلب ڈرائیور کے لائسنس پر 23 بلیک پوائنٹس کے علاوہ 3,000 درہم جرمانہ اور 60 دنوں تک گاڑی کو ضبط کرنے کی سزا خود پر لگا دینا ہے۔۔

ٹریفک اور پٹرول ڈپارٹمنٹ میں ٹریفک آگاہی برانچ کے ڈائریکٹر کیپٹن سعود الشیبہ نے گلف نیوز کو بتایا کہ 2021 میں مجموعی طور پر 1,174,260 ٹریفک جرمانہ کیے گئے۔

اسی دورانیے کیلئے شارجہ میں تیز رفتاری، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور دیگر جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

کیپٹن الشیبہ نے کہا کہ تیز رفتاری کے خطرات کے بارے میں پولیس کی وارننگ کے باوجود کچھ ڈرائیوروں نے خلاف ورزیاں کیں اور اپنی جانیں گنوا دیں۔

انہوں نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ سڑک پر اپنے رویے کو بہتر بنائیں۔ کیپٹن الشیبہ نے کہا کہ پولیس نے متعدد حفاظتی مہمات شروع کرکے حادثات کو کم کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کردیا ہے۔ انہوں نے فیمیلیز پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور سڑکوں پر ان کے رویے کا مشاہدہ کریں اور انہیں مشورہ دیں کہ تیز رفتاری جان لے سکتی ہے۔

2021 کے دوران شارجہ میں مقامی طور پر بنائے گئے ریڈارز کے ذریعے 19,401 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔اس آلے کو شارجہ پولیس کے جنرل ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک اور پیٹرول اور الیکٹرانک سروسز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکموں کے تعاون سے ڈیزائن کیا تھا۔

ریکارڈ شدہ جرائم میں ہارڈ شوڈر کی خلاف ورزی، گاڑیاں اپنی لین کی خلاف ورزی کرنا، ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ اور تیز رفتاری شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں الاتحاد روڈ، شیخ محمد بن زید روڈ اور شیخ خلیفہ بن زید روڈ پر کل 10 ریڈار لگائے گئے تھے۔ شارجہ پولیس نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

کیپٹن الشیبہ نے کہا کہ 2021 کے دوران شارجہ میں جاری کردہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تعداد 49,727 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال جاری کیے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی تعداد 42,583 تھی ۔

ریکارڈ کیلئے بتایا گیا ہے امارات میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی کل تعداد 347,469 ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button