متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زید کی جانب سے اسرائیلی صدر ہرزوگ کا استقبال

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزاد محمد بن زید النہیان نے اسرائیلی صدر ہرزوگ کا استقبال کیا ہے۔

اسرائیلی صدر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

اسرائیلی صدر کے ہمراہ ان کی بیوی اور اسرائیل کی خاتون اول میچل ہزروگ بھی موجود ہیں۔

اسرائیلی صدر کے یو اے ای پہنچنے پر القصر الوطن محل میں ان کا استقبال کیا گیا جہاں شیخ محمد نے پوڈیم سے اس کو ہمراہ لایا۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور اکیس توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

اسرائیلی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد موجود ہے جس میں سنیئر حکام اور یو اے ای میں اسرائیلی سفیر شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button