متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا سری لنکن صدر کو فون، وکرما سنگھے کو ملک کی استحکام، امن کی طرف لے جانے میں کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو فون کیا ہے اور انہیں ملک کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شیخ محمد نے سری لنکا کو استحکام اور امن کی طرف لے جانے اور ان حالات پر قابو پانے میں ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور صدر وکرم سنگھے نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ان کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button