متحدہ عرب امارات

صحرا میں سے ایکسپو 2020 کی شاندار سنٹر کا ظہور کیسے ہوا؟ ٹائم لیپس کی ویڈیو کی جاری

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی :ایکسپو 2020 جو دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جہاں کی تیاریاں انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے ، کیسے اس کے شاندار سنٹر کا ظہور ہوا اور کیسے بنایا گیا ، یہ کافی دلچسپ ہے۔

وقت کے ساتھ اس میں کی گئی تبدیلیاں اور اس کی تیاریوں کے مراحل پر ایک شاندار ویڈیو محنت اور لگن کا پیکر دیکھائی دیتی ہے۔

ایسے میں جب ایکسپو کی شروعات میں صرف چار دن باقی ہیں ، ایکسپو 2020 دبئی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو آٹھ سال کی لگن کا احاطہ کرتی ہے ۔ یہ کاوش کو ظاہر کرتی ہے جس نے خطے کے پہلے عالمی میلے کیلئے ناقابل یقین فن تعمیر کی مدد کی ہے۔

40 سیکنڈ کی ویڈیو کا آغاز دبئی ساؤتھ کے ال مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملحق ایک خالی تپتی ریگستانی زمین کے اوور ہیڈ شاٹ سے ہوتا ہے جو تیزی سے موجودہ مشہور سائٹ میں ڈھل جاتا ہے ، صحرا کا علاقہ ایکسپو کے مشہور فن تعمیر کے ساتھ زندہ ہوتا ہے۔

یہ اس غیر معمولی محنت سے بنے داخلی پورٹل کو بھی ظاہر کرتا ہے جس نے اکیس میٹر لمبے اور تیس میٹر چوڑے چپوترے پر کیا گیا کام دیکھاتا ہے۔

ویڈیو کی جھلکیوں میں دیکھایا جاتا ہے کہ کیسے الوصل کا گنبد دیکھائی دیتا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے بڑا تین سو ساٹھ ڈگری کا پروجکشن ہے۔ اس کی تعمیر میں ایک ملین افراد نے چودہ مہینے صرف کیے۔

ویڈیو میں دنیا کو بتایا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا شو پانچ دن بعد ہونے والا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی تصویروں سے معلوم ہوا ہے کہ کیسے ایک خواب کو حقیقت بنایا گیا ہے۔

پہلی تصویر میں دیکھا جاتا ہے کہ شیخ محمد جہاں کھڑے ہیں وہاں کچھ بھی نہیں اور صحرا ہے جبکہ دوسری تصویر میں یہاں دنیا کے سب سے بڑے شو کیلئے سجایا گیا سیٹ اور دنیا کا سب سے بہترین نظارہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button