متحدہ عرب امارات

صدر پاکستان کی جانب سے عمران خان اور شہباز شریف کو خط

خلیج اردو
اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبوری وزیر اعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

عبوری وزیراعظم کی تقرری کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز ہوگیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو خط تحریر کردیا۔ کہا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 اے (1) کے تحت بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کے لیے ایک موزوں شخص کا نام تجویز کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ اگر وزیراعظم اور سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کسی شخص کو
نگران وزیراعظم بنانے پر متفق نہ ہوں تو قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر وہ ہر دو نامزد افراد کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے
فوری طور پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے پاس بھیجیں گے۔

یہ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی، یا سینیٹ، یا دونوں کے 8 اراکین پر مشتمل ہوگی جس میں حکومتی اور اپوزیشن کو نمائندگی حاصل ہوگی اور آئین کے آرٹیکل 224 اے(1) کے تحت انہیں بالترتیب وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ‏صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے
اور منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کردیا ہے جس کے بعد صدر مملکت نے شہباز شریف کو خط لکھ پوچھا کہ جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا 6 اپریل تک کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔

صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر
نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جائے گی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے کارکان جمع ہو گئے۔ سینئر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو امریکہ کی بیساکھیوں پر اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔۔۔نوٹ دیکھ کر ان کے ضمیر جاگے ہیں۔ انشاللہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button