متحدہ عرب امارات

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ کے تحت ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

خلیج اردو
اسلام آباد: وابیٹا انفو کے مطابق نیا فیچر جسے کمپینیئن موڈ کہا جاتا ہے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو دوسرے موبائل فون سے آسانی سے لنک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ملٹی ڈیوائس فیچر کے تحت صارفین بنیادی ڈیوائس کے علاوہ واٹس ایپ کو مزید 4 ڈیوائسز سے منسلک کرسکتے ہیں۔ویب بیٹا انفو کے مطابق، واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.19.9 جاری کردی گئی ہے جس کے تحت اگر صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تب بھی اس فیچر سے بآسانی مستفید ہوسکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کو حاصل کرنے والے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کو رواں برس جولائی میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے ۔

واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی منسلک شدہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔اب تک صارفین کو اپنے فون میں موجود واٹس ایپ کو ویب پر کنیکٹ کرنے کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہوتا ہے اور واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے کیو آر اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں ویب پر موصول ہونے والے میسجز کا سلسلہ بھی رک جاتا ہے ۔ لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button