متحدہ عرب امارات

عرب امارات کی بیلون ٹیم نے ” ابراھیم ہاؤس بیلون ” کی تیاری شروع کردی

خلیج اردو – متحدہ عرب امارات کی بیلون ٹیم نے ” ابراھیم ہاؤس بیلون ” کی ڈیزائننگ اور تیاری شروع کردی ہے جوکہ دنیا بھر میں ہونے والے فیسٹولز کے موقع پر اڑے گا ، یہ اقدام نوجوانوں کا بااختیار بنانے سے متعلق متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ویژن اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے عمل کا حصہ ہے –

متحدہ عرب امارات کی بیلون ٹیم کے صدر کیپٹن پائلٹ عبدالعزیز ناصر المنصوری کا کہنا ہے کہ ” ابراھیم ہاؤس بیلون ” دنیا بھر میں امن کے ان چاہنے والوں کے خوابوں کا عکاس ہے جو کہ امن کو دنیا بھر اور بالخصوص مشرق وسطی میں ایک بین الاقوامی حقیقت بنانا چاہتے ہیں اور انسانی اور سائنسی کام کے روشن مستقبل کے خواہشمند ہیں –

انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور بین الاقوامی ٹیم کی شمولیت کی وجہ سے امارات کی مہذب ساکھ اور مذہب اسلام کے رواداری پر مبنی ہونے کے تاثر کو اجاگر کرے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button