متحدہ عرب امارات

عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے: سابق وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ریلی سے خطاب کے دوران خاتون جج کا نام لے کر تنقید کا کو لے عدالت عالیہ نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

92 نیوز کی خبر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خاتون ججز کے خلاف ریمارکس سے متعلق رجسٹرار کے نوٹ پر نوٹس لیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

 

ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

 

20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ریلی میں شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ایس ایس پی رینک کا افسر شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی نگرانی کرے جبکہ شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button