متحدہ عرب امارات

عوام کیلیے خوشخبری: اب تکنیکی مسئلے کی وجہ سے میٹرو خدمات مزید متاثر نہیں ہوں گی،حکام

خلیج اردو
دبئی: دبئی میٹرو لائن نے تکنیکی مسائل سے متاثر ہونے کے بعد اپنی خدمات دوبارہ معمول پر شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ایک بیان میں سروس کے ٹھیک چلنے سے متعلق تصدیق کی گئی ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جبل علی اور ڈی ایم سی سی میٹرو اسٹیشن کے درمیان سروس معمول پر آ چکی ہے۔

آر ٹی اے کے مطابق آج کے اوائل میں تقریباً آدھے گھنٹے تک میٹرو خدمات متاثر رہی ہے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں اتھارٹی نے کہا تھا کہ سروس معطلی کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button