متحدہ عرب امارات

عوام کی سہولت کیلئے بہترین اقدام : اب سڑکوں پر ٹریفک کا رش ختم ہوگا، ٹرکوں کیلئے نیا نظام معارف کر دیا گیا

خلیج اردو
شارجہ :شارجہ ایگزیکٹیو کونسل نے منگل کے روز سمارٹ ٹرک ٹول گیٹس متعارف کرانے کے مسودے کی منظوری دی ہے جو ٹریفک کے رش کو ختم کرنے اور گیٹس پر بھاری گاڑیوں کے استعمال کے عمل کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

کونسل کا اجلاس شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران اور ایس ای سی کے چیئرمین شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی زیر صدارت ہوا جس میں اس سسٹم کی منظوری دی گئی۔

ٹرک ٹول گیٹس کے لیے الیکٹرانک سسٹم ٹرکوں کی پارکنگ کے وقت کو کم کرنے، بھیڑ کو روکنے، نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور گیٹوں پر غلطیوں کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

فی الحال زیر استعمال پھاٹک ٹرکوں کی ٹریفک کو منظم کرنے، فیس جمع کرنے اور خراب شدہ روڈ نیٹ ورک کو مستقل بنیادوں پر تیار کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

شارجہ ایگزیکٹیو کونسل نے ایک رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں شارجہ میں تجارتی مرکز کا جائزہ لیا گیا تھا۔ رپورٹ میں شہر کی شہری ترقی اور رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں کی توسیع شامل تھی۔

ایس ای سی نے شارجہ انٹرپرینیورشپ فاؤنڈیشن "رواد” کی سال 2021 کی کامیابیوں کے بارے میں ایک رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2021 تک پراجیکٹ فنانسنگ کی کل مالیت 31 ملین درہم سے زیادہ تھی، جس میں براہ راست یا بالواسطہ فنانسنگ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں امارات کے تمام شہروں اور علاقوں میں پراجیکٹس کی نمو کے اعدادوشمار شامل تھے۔

اس میں سرکاری فیسوں سے پراجیکٹ کے استثنیٰ کی قیمت بھی شامل تھی، جس کی مالیت 6 ملین درہم سے زیادہ تھی جبکہ 1 ملین درہم سے زیادہ کے امدادی منصوبوں کے لیے حکومتی خریداری کی شراکت بھی شامل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button