متحدہ عرب امارات

عیدالفطر 2022 کے موقع پر شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات ، عرب اور اسلامی ممالک کے شہریوں کو تہوار کی مبارک باد دی ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے ولی عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے روز ٹویٹر پر متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

شیخ محمد بے ٹویٹ کیا کہ ہر سال متحدہ عرب امارات ، عرب ممالک اور دنیا بھر کے مسلمان ممالک ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

ہمارے دلوں میں محبت ، برداشت اور امن سے بھرے ہیں۔ سب کو عید مبارک ہو۔ خدا کرے یہ عید کا موقع مبارک ہو اور اللہ ہمارے مواقع کو مبارک کرے۔

یو اے ای نے دو مئی کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔ دو مئی کو یکم شوال ہوگا۔

حکام نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق گائیڈلائنز کا خاص خیال رکھیں۔ ایسے میں جب ملک میں عید کے موقع پر ایک لمبی چھٹی دی گئی ہے، عوام کو کرونا ہدایات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Urdu

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button