خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عید الاضحی ۲۰۲۲: متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پرنماز کے اوقات یہاں دیکھیے

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی خصوصی عبادات کے لیے نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مسلمان 9 جولائی کو مساجد اورعید گاہوں میں مصلی بچھا کرنماز ادا کریں گے ۔

امارات میں عید کی نماز کے اوقات کی فہرست درج ذیل ہے:

ابوظہبی سٹی: صبح 5.57 بجے

>> العین: صبح 5.51 بجے

>>مدینہ زید: صبح 6.02 بجے

دبئی: صبح 5.53 بجے

شارجہ: صبح 5.52 بجے

عجمان: 5.52 بجے صبح

متحدہ عرب امارات میں حکام نے کووڈ سیفٹی پروٹوکول کا بھی اعلان کیا ہے جن پر نمازیوں کو عید الاضحی کے پہلے دن خصوصی نماز ادا کرتے وقت عمل کرنا ہوگا۔

نماز اور خطبہ کا دورانیہ 20 منٹ تک محدود رہے گا۔

نمازیوں کو ماسک پہننا ، ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا اور اپنی چٹائیاں ساتھ لانا چاہیے۔

نماز سے پہلے اور بعد میں اکٹھے ہونا اور مصافحہ کرنا ممنوع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button