پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

غم و غصے میں احتجاج کا معاملہ، حکام کی جانب سے پاکستانیوں سے کیے گئے التماس کا صارفین کی جانب سے خیر مقدم

خلیج اردو
ابوظبہی : پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مختلف ممالک میں مقام پاکستانیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ابوظبہی میں حکام نے احتجاج سے منع کیا ہے۔

ابوظبہی میں پاکستانی ایمبیسی نے ایک بیان میں پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ یو اے ای میں جلسے جلوس غیر قانونی ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ مقامی قوا نین کی خلاف ورزہ سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔ اس لیے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

اس بیان پر پاکستانیوں نے مثبت ردعمل کا مظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کا پاس رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button