متحدہ عرب امارات

فیس بک پر منشیات فروخ کرنے والے کو سزائے موت سنا دی گئی

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کی فوجداری عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت سنا دی ہے کیونکہ وہ واٹس اپ پر منشیات فروشی کا مرتکب ٹہرایا گیا تھا۔وہ منشیات اور ذہنی سکون کی اداویات اور مواد بیچتا تھا۔

عدالت نے قبضے میں لینے والے مواد کو تلف کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس جرم کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی اور موبائل فون کو بھی تباہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ملزم کے خلاف ابوظبہی کے اینٹی نارکوٹس قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حکام کو معلومات ملی تھی کی منشیات فروش متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک شخص کو بڑی مقدار میں منشیات بھجوارہے ہیں۔ یہ آگے پھر مختلف لوگوں کے ساتھ واٹس اپ کے ذریعے فروخت ہوتی تھی۔

وہ لوگ پھر مخفی جگہوں پر منشیات لے جاتے اور ان منشات کی مزید تقسیم کرتے اور اسے پیکٹوں میں بانٹتے۔

عدالت میں پولیس نے ثبوت فراہم کیے اور سارے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ابوظبہی کی استعاثہ نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے اور ملزمان کو ٹریس کرکے ان کو گرفتار کیا۔
چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے مشکوک مواد پکڑا گیا۔

حکام نے اس کے قبضے سے منشیات فروشی کیلئے استعمال ہونے والا فون بھی برآمد کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button