متحدہ عرب امارات

لاکھوں درہم کے زیورات چوری کرنے پر دو ایشیائی باشندوں کو جیل کی سزا سنا دی گئ

دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو 750000 درہم مالیت کے زیورات چوری کرنے پر جیل کی سزا سنا دی ہے۔ سزا ایک سال قید کی ہو گی جس کے بعد انہیں جلا وطن بھی کیا جائے گا۔

دبئی کی اپلینٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں ملزمان کی سزائیں برقرار رکھیں۔ دونوں مزلمان ایک گھر میں کام کرتے تھے جہاں سے نقدی اور زیروات چوری کیے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق مطابق متائثرہ شخص کو معلوم ہوا کہ اس کے گھر سے 5000 درہم مالیت کا سونا چوری ہوا ہے۔ گھر کی الماری کی تلاشی پر معلوم ہوا کہ گھر سے تو 25000 درہم کیش اور دیگر قیمتی پتھر غائب ہیں جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔
گھر میں کام کرنے والے چور نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھی چور کے ساتھ ملکر چوری کی ہے۔ دوسرے ملزم کی مدد سے سونا اور دیگر زیورات فروخت کیے۔
دوسرے ملزم نے بتایا کہ پہلے ملزمات نے زیورات حوالے کیے اور بتایا نہیں کہ چوری کے ہیں اور اسے صرف 100 سے 200 درہم دیئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ چوری کے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button