متحدہ عرب امارات

ماں کے پہنچنے میں دیر کی وجہ سے کم سن بچہ گھبرا گیا ، پولیس کو کال کی تو فوری طور پر پہنچ گئی

خلیج اردو
دبئی : بچی نا سمجھ ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت اور دیکھ بال ولدین کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ذرا سی بھی لاپرواہی بچوں کو نامناسب صورت حال سے دوچار کر سکتی ہے۔

اسی ہی کچھ صورت حال سے متعلق دبئی پولیس کو ایمرجنسی ہاٹ لائن 999 پر کال موصول ہوئی جس میں انہیں مدد کیلئے کہا گیا ۔

پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایک بچے نے 999 پر کال کی اور بتایا کہ وہ گھر پر اکیلا ہے اور ماں ابھی تک نہیں پہنچی۔ بچے کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ ماں کو کال کرتا اور پولیس سے مدد کی اپیل کی۔

سرجنٹ اسمائیل السعدی کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ماں سے رابطہ کیا اور معلومات بچے تک پہنچائی کہ وہ ٹھیک ہے اور جلد پہنچ رہی ہے۔ خاندان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

حال ہی میں پولیس نے ایک گیارہ سالہ ہونہار طالب علم کو ایک گھوڑا تحفے میں دیا تھا۔ یہ دبئی پولیس کی مختلف برادریوں کے ساتھ انگیج رہنے کی کوشش ہے۔

اس سے ہر شخص خاص کر بچوں کیلئے آسان ہوتا ہے کہ ان کیلئے معاملات آسان ہو جائیں اور ان کیلئے جو پولیس کی مدد کے منتظر ہوں ، بروقت مدد پہنچتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button