متحدہ عرب امارات

 متحدہ عرب امارات:ڈرائیونگ ٹیسٹ اور لائسنسنگ سروس جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی دستیاب ہوگی

خلیج اردو 15 نومبر 2021
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی پولیس نے لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولیات کا جمعے اور ہفتے کے روز بھی آغاز کر دیا۔۔۔ اس کا مقصد باقی دنوں میں کام میںمصروف رہنے والے افراد کو آسانی فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کا اپنی سہولت کیلئے اس سے مستفید ہونا چاہئیے۔
محکمہ برائے لائسنسنگ کے ڈائریکٹر کرنل محمد الامیری کہتے ہیں کہ اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مصفاح میں قائم ڈرائیونگ ٹیسٹ اور لائسنس سینٹر ہفتے کے روز صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک کھلا رہے گا۔
العین میں سیفٹی بلڈنگ دونوں روز دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ڈرائیور اور گاڑیوں کے لائسنس کی فراہمی کرے گا۔

ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت ہفتے کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
الظفرہ میں گاڑیوں کی لائسنسنگ کی سہولت ڈرائیورز اینڈ وہیکل لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ میں جمعہ کو دن 2 بجے سے رات 8 بجے تک میسر ہوگی جبکہ ہفتے کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ ٹیسٹ دئیے جاسکیں گے۔
ابوظہبی پولیس کی ویب سائٹ پر ٹریفک سے متعلق تمام خدمات پورا ہفتہ دستیاب ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button