متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آپ موسم سرما کو کیسے انجوائے کررہے ہیں ، اپنی تصویر شیئر کریں اور 50 ہزار درہم تک کا انعام پائیں

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں شہری موسم سرما کے دوران اپنے کاندان یا دوستوں کے ساتھ آؤٹنگ کی تصویر شیئر کرکے 50 ہزار درہم اور 7000 درہم کا انعام جیت سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا آفس کے تعاون سے حمدان بن محمد بن راشد المکتوم انٹرنیشنل فوٹوگرافی ایوارڈ نے یو اے ای کے شہریوں، فوٹوگرافرز اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دنیا کے بہترین ونٹر فوٹوگرافی مقابلے کا آغاز کیا ہے

مقابلے کا مقصد یو اے ای میں موسم سرما کے اپنے پسندیدہ لمحات سوشل پر شیئر ملک کے پوشیدہ فطرت کے جواہرات اور متنوع جنگلی حیات کو اجاگر کرنا ہے۔

20 دسمبر 2021 سے 20 جنوری 2022 تک جاری یہ آن لائن مقابلہ ملک گیر دنیا کی بہترین ونٹر مہم کے ایک حصے کے طور پر ہے جو حال ہی میں لوگوں کو متحدہ عرب امارات کے چھپے ہوئے جواہرات کو تلاش کرنے اور یو اے ای کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔

مقابلے کی کل انعامی رقم 250,000 درہم ہے جسے ایک تصویر کے تحت پانچ ذیلی زمروں میں سے ہر ایک کیلئے 7,000 درہم اور پورٹ فولیو کے تحت چار ذیلی زمروں میں سے ہر ایک کیلئے 50,000 درہم رکھے گئے ہیں۔

آن لائن صارفین #WorldsCoolestWinter کا استعمال کرتے ہوئے یو اے ای قدرتی مناظر میں اپنے تجربات انسٹاگرام پر پوسٹ کر سکتے ہیں اور 7,000 درہم جیتنے کے موقع کیلئے ایچ آئی پی اے کی ویب سائٹ پر تصویر جمع کرا سکتے ہیں۔

دوسری قسم صرف پیشہ ور فوٹوگرافرز کیلئے ہے جنہیں 50,000 درہم جیتنے کا موقع ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں زندگی کی تصویر کشی کرنے کیلئے لوگوں کو مدعو کیا جانا ہے۔

مقابلے میں شرکت کافی آسان ہے ۔ بنیادی طور پر یہ دو کیٹگریز میں ہے جہاں ایک میں صرف ایک تصویر اور دوسرے میں پروفیشنل مقاصد کا پروٹفولیو ہے۔

ایک تصویر میں صحرا، سمندر، پہاڑ، وادیوں، اور امارات کے اوپر سے پانچ ذیلی زمروں کا احاطہ کرتی تصویر شامل ہے جس میں ہر ایک کی 7,000 درہم ہے۔ حصہ لینے کیلئے #WorldsCoolestWinter کا استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرنی ہوں گی، ساتھ ہی ایچ آئی پی اے کی ویب سائٹ www.hipa.ae پر بھی تصویر جمع کروانی ہوگی۔

دوسری قسم میں پورٹ فولیو ہے جو صرف پیشہ ور فوٹوگرافرز کیلئے ہے اور اس میں چار ذیلی زمرہ جات شامل ہیں – ایمریٹس ان یور آئیز، ایمریٹس وائلڈرنیس، ایمریٹس فیسز، اور امارات میں اسٹریٹ لائف وغیر۔

اس زمرے کے شرکاء کو ہر ذیلی زمرہ کیلئے 50,000 درہم جیتنے کا موقع ایچ آئی پی اے کی ویب سائٹ www.hipa.ae پر اپنی تصاویر جمع کرانی ہوگی۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button