متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اسکولوں میں کھیل کی جگہیں ، کنٹین اب دوبارہ سے آباد ہوں گے

خلیج اردو
03 اگست 2021
دبئی : ابوظبہی کے اسکولوں میں کھیل کے میدان ، کنٹین ، فزیکل ایجوکیشن کلاسز اور غیر نصابی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز ہوگا جب ستمبر میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوں گی۔

ابوظبہی کے محکمہ تعلیم اور علوم نے اس حوالے سے کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا ہے۔

ایسے میں جب اکثریت کے طلباء اسکولوں میں واپس آئیں گے ، معزور بچوں اور ان افراد کیلئے جو دل کے مریض ہوں ، انلائن تعلیم کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔،

کلاس روم میں طالب علموں کے درمیان کا فاصلہ ایک میٹر رہے گا۔ اسکولوں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو رکھا جائے تاکہ ان کی ذہنی ، سماجی اور شعوری نشونما ہو سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button