متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ان گاڑیوں کیلئے جن میں سائیکل کیریئر موجود ہو ، ایکسٹرا نمبر پلیٹ درکار ہوگی

خلیج اردو 11 دسمبر 2021
ابوظبہی : پولیس نے ایک نیا اقدام اٹھا کر ان گاڑیوں کیلئے اضافی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دیا ہے جن میں سائکل کیریئر ہو۔

یہ اضافی نمبر پلیٹ سائکل کے ہولڈر کے بوٹ یا گاڑی کے ٹرنک پر آویزاں کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں کسی ایک یا دوسری وجہ سے گاڑی کا نمبر پلیٹ چھپانا جرم ہے جس کی سزا 400 درہم جرمانہ ہے۔ جب ایک گاڑی کے ساتھ سائیکل کیریئر لگا ہوتا ہے تو نمبر پلیٹ مخفی رہتا ہے۔

 

اس اضافی نمبر پلیٹ کا مقصد نمبر پلیٹ چھپانے کے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی سے بچنا ہے۔
اضافی نمبر پلیٹ کی وجہ سے گاڑی کا نمبر پلیٹ سائیکل کی وجہ سے مخفی نہیں ہوگا۔

 

سنٹرل آپریشن میں میکنک لانسسنگ کے ڈائریکٹر کرنل محمد البارک ال اماری کا کہنا ہے کہ یہ ابوظبہی پولیس کے ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق مہم کا حصہ ہے تاکہ استعمال کننگان میں سائیکل کے استعمال کے حوالے سے رجحان میں اضافہ ہو جو ایک ماحول دوست سواری ہے۔
ابوظہبی پولیس سڑک کی حفاظت اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی مہم چلا رہی ہے جس میں ایمرجنسی ریسپانس گاڑیون کو راستہ نہ دینے سے متعلق جرمانہ سے آگاہی شامل ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں 30 جون تک ہلکی گاڑیاں اور ٹرک چلانے والوں سمیت 5,000 سے زیادہ موٹرسائیکل سواروں کو اپنی رجسٹرڈ نمبر پلیٹس چھپانے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ڈرائیور اپنی گاڑیوں کے عقبی حصے میں بوجھ یا سائیکلیں لوڈ کرتے وقت نمبر پلیٹس کو ڈھانپ دیتے ہیں۔ جبکہ دیگر سڑکوں اور شاہراہوں پر نصب ریڈارز اور کیمروں سے بچنے کیلئے جان بوجھ کر انہیں ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ تیز رفتاری میں ملوث گاڑیوں کو پکڑ سکیں.

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button