متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی فٹبال لیگز میں ایم او یو طے پاگیا

خلیج اردو – متحدہ عرب امارات کی پرو لیگ نے اسرائیل کی پروفیشنل فٹبال لیگ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت دونوں فریق فٹبال کھیل کیدونوں ممالک میں کامیابی کو مزید ترقی دینے کیلئے تعاون کریں گے – یو اے ای پرو لیگ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی معاہدہ ہے ،

اس سے مشترکا میکنزم کے حصول میں تعاون کی بنیاد میسر آئے گی جس سے فٹبال سے متعلق تمام امور کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا موقع حاصل ہوگا – ایم او یو کی تفصیلات کے مطابق مشترکا ورکشاپس کا انعقاد ہوگا جن میں مقابلوں کی مارکیٹنگ اور فروغ کے پہلوؤں کو تیار کرنے پر غور ہوگا ، اس کے ساتھ کھیل اور فٹبال کی ترقیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق تمام امور میں پیشرفت کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور فٹبال شعبے میں تکنیکی پہلوؤں کی تیاری کے مواقع میسر آئیں گے –

اس ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب پیر 26 اکتوبر کو ویب ویڈیو کے ذریعے منعقد ہوئی جس میں یوے اے ای پرولیگ کے چیئرمین عبداللہ ناصر الجنیبی اور اسرائیلی پروفیشنل فٹبال لیگ کے چیئرمین اریز ہالفون نے شرکت کی – عبداللہ ناصر الجنیبی کا کہنا تھا کہ فٹبال کا کھیل ہمیشہ سے لوگوں کو قریب لانے کا بہت اہم ذریعہ رہا ہے ، اس معاہدے کی روح کے مطابق تعاون کی ایسے ستون استوار ہونگے جس میں دونوں فریقین کو فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس ایم او یو کے تحت ورکشاپس کے انعقاد کے منتظر ہیں تاکہ مہارت ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کیا جاسکت اور انتظامی و تکنیکی امور کو ترقی دی جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں لیگز کے درمیان مشترکا سرگرمیوں کو بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ اقتصادی ، کاروباری اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جاسکے –

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے متحدہ عرب امارات نے رواداری کا گھر ہونے کا ثابت کررکھا ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کا مسکن بھی ہے ، یہ ایم او یو امن ، تعاون کی تقویت اور دوستی کے ایسے فروغ کا بھی باعث ہوگا جوکہ دونوں ممالک میں فٹبال کے مفادات کو ترقی دے گا – اریز ہالفون کا کہنا تھا کہ فٹبال کا کھیل دنیا بھر کی طرح اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقبول ترین کھیل ہے ، دونوں ممالک کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے جس سے وہ اس کھیل کو لوگوں کے درمیان کھڑی دیواروں کو گرادینے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں رابطے کا ایک اور ذریعہ بننے والے اس اہم موقع میں شرکت انکے لیئے باعث مسرت ہے ، یہ ایم او یو صرف فٹبال کلبز کے درمیان رابطے کا پل نہیں ہوگا بلکہ یہ اقدامات ، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے ایسے تسلسل کا باعث بنے گا جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کی سماجی و ثقافتی ترقی کا باعث بھی بنے گی – یو اے ای پرو لیگ کا قیام 2008 میں عمل میں آیا تھا جبکہ اس نے ورلڈ لیگز فورم میں 2019 میں شمولیت اختیار کی تھی ، اس عالمی فورم نے دونوں ممالک کی لیگز کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button