متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور سعودی مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ، فیصلہ امریکی شرح سود میں دوبارہ اضافے کے بعد کیا گیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بنیادی شرح سود کو تک بڑھایا گیا ہے۔یہ فیصلہ امریی فیڈرل ریزرو بورڈ کے 2 نومبر کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے جہاں فیڈ نے فیڈرل ریزرو بورڈ کے 2 نومبر 2022 کو ریزرو بیلنس پر سود میں 75 بیس پوائنٹس بڑھانے کے اعلان کے بعد لیا گیا۔

یو اے ای سنٹرل بنک نے تمام اسٹینڈنگ کریڈٹ سہولیات کے ذریعے یو اے ای سنٹرل بنک سے قلیل مدتی لیکویڈیٹی ادھار لینے پر لاگو شرح کو بنیادی شرح سے 50 بیس پوائنٹس پر برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بنیادی شرح جو یو ایس فیڈرل ریزرو کے آئی او آر بی سے منسلک ہے۔متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بنک کی مانیٹری پالیسی کے عمومی موقف کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ راتوں رات کرنسی مارکیٹ کی شرحوں کے لیے ایک مؤثر شرح سود کی منزل بھی فراہم کرتا ہے۔

سعودی سینٹرل بینک نے مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کے لیے سعودی مرکزی بینک کے ہدف سے ہم آہنگ، سعودی مرکزی بینک نے شرح سود کو 75 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 4.5 فیصد کرنے اور ریورس ریپومعاہدوں کی شرح کو 78 بیسس ہوائنٹس سے 4.0 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button