متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اپنی گاڑی کو چوری ہونے سے کیسے بچایا جائے، پولیس نے دس سیکنڈ میں بھی کار چوری ہونے کا انکشاف کردیا

خلیج اردو
دبئی : کیا آپ کی عادت ہے کہ چند منٹوں کیلئے گاڑی روک کر اس سے اترتے ہیں اور اپنا کوئی کام نمٹاتے ہیں؟

شاید ایسا ہو کہ آپ کو لگتا ہے کہ چند منٹوں میں اپنا کام نمٹا کر واپس گاڑی میں ہی تو آنا ہے، ایسے میں گاڑی بند کرنا اور محفوظ بنانے کی ضرورت نہیں سمجھتے؟

لیکن یہ خطرناک ہے۔ پولیس کی ایک نئی ویڈیو میں رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ چور کو آپ کی کار چوری کرنے کے لیے صرف 10 سیکنڈ کی ضرورت ہے۔

عرب ٹریفک ہفتہ 2022 کی روشنی میں راس الخیمہ پولیس کی طرف سے شائع کردہ ہدایت نامے میں رہائشیوں کو گاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں زیادہ ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ اپنی گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں یا کھلا چھوڑنے سے چور کا کام آسان ہو جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی کے انجن کو بند کرنے میں محتاط رہیں – چاہے آپ اسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ رہے ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button