ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایسا ورک لاء جس کی خلاف ورزی پر آپ کو جیل ہو سکتی ہے، ویڈیو پر مشتمل وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائ:

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل پبلک پراسکیوشن کی جانب سے لیگل ورک کلچر کی ترویج کے لیے شروع کی گئی کیمپین کے تحت ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ملازمین جو جان بوجھ کر کسی غیر قانونی مقصد کے تحت نوکری چھوڑتے ہیں انہیں جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد ملازمت سے متعلق اخلاقی قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والی خلاف ورزیوں کی شرح کو کم کیا جائے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل کریمنل کوڈ کے آرٹیکل 231 کے مطابق اگر کم سے کم تین سرکاری ملازمین اجتماعی طور پر کام چھوڑتے ہیں یا غیر قانونی مقصد حاصل کرنے کے لیے کسی ایک (پیشہ ورانہ) فرض سے روح گردانی کرتے ہیں تو یہ ایک جرم ہے۔ ایسے ملازمین میں سے ہر ایک کو کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ سزا ایسے کام یا فرائض سے روح گردانی کی صورت میں ملے گی جو لوگوں کی صحت یا سیکیورٹی سے متعلق ہو یا ایسے فرائض جو دیگر عوامی خدمات کو متاثر کرتے ہوں۔

اس کے علاوہ ملازمین کے درمیان بدگمانی پیدا کرنے جیسے اعمال کی صورت میں بھی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ مزید برآں، پبلک پراسکیوشن نے واضح کیا ہے کہ ایسے کیسز میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button